12 نومبر، 2021، 6:41 PM

افغانستان میں شدید غذائی قلت سے لاکھوں افغان بچوں کو موت کے خطرے کا سامنا

افغانستان میں شدید غذائی قلت سے لاکھوں افغان بچوں کو موت کے خطرے کا سامنا

عالمی ادارہ صحت کے مطابق افغانستان میں شدید غذائی قلت سے لاکھوں افغان بچے موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق افغانستان میں شدید غذائی قلت سے لاکھوں افغان بچے موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق رواں سال کے آخر تک 32 لاکھ افغان بچوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا متوقع ہے، جن میں سے 10 لاکھ افغان بچے غذائی قلت کے باعث موت کے خطرے کا سامنا کر سکتے ہیں۔

ترجمان عالمی ادارہ صحت مارگریٹ ہیرس کے مطابق یہ ایک مشکل جنگ ہے کیونکہ بھوک پورے افغانستان کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق دنیا کو افغانستان کی طرف سے اپنا منہ نہیں موڑنا چاہیے بلکہ افغانستان کے عوام کی بر وقت مدد کرنی چاہیے۔

News ID 1908818

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha